قتل سے پہلے نورمقدم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ میں تصدیق
شائع شدہ تاریخ 26 جنوری, 2022
اسلام آباد میں قتل سے پہلے نور مقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ آئی جی آفس میں نورمقدم قتل کیس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیاگیا۔ رپورٹ کےمطابق قتل سےپہلےنورمقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق نورمقدم نےجان بچانےکی ہرممکن کوشش کی، اس کے ناخن سے ظاہرجعفرکی جلدکےنمونےملے۔ پولیس کے مطابق جس چاقوسے نور مقدم کوقتل کیاگیاوہ بھی مل چکاہے، چاقو کے بلیڈ اور دستے پر نورمقدم کاخون مل گیا، جبکہ اس پر جس آلےسےتشددکیاگیاوہ بھی برآمدکرلیاگیا۔