قادر پٹیل کا اورنگی کے اسپتالوں کا دورہ، آئسو لیشن وارڈز کا معائنہ
شائع شدہ تاریخ 24 مارچ, 2020
کورونا وائرس کے حوالے ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اورنگی ٹا ئون کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا کراچی : اور کورونا وائرس کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے آئسو لیشن وارڈز کا معائنہ کیا اور قطر اسپتال اور سندھ گورنمنٹ اسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق نے انہیں سہولیات پر مفصل بریفنگ دی ۔اس موقع پر قادر پٹیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھا جائے ،خدانخواستہ اگر کوئی شخص وائرس کی وجہ سے متاثر ہے تو اسے فوری طور پر صحت یاب کیا جائے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ سندھ حکومت سے تعاون کریں ، علاج سے بہتر احتیاط ہے، عوام اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنی سرگرمیوں کو محدود کریں۔