فیض حمید سے فائدہ اٹھانے والوں کا بھی ٹرائل ہوگا، بڑے فیصلے ابھی باقی ہیں: طارق فضل چوہدری
شائع شدہ تاریخ 12 دسمبر, 2025
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج آئینی عدالتیں آئین کا کام کر رہی ہے، سپریم کورٹ لوگوں کے مقدمات سن رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے سہولت کاروں اور ان سے فیض یاب ہونے والوں کا ٹرائل ہونا ہے اور ان سب کے فیصلے آنے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا جس نے آئین کا مذاق اڑایا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہوگا اور سزا بھی ملے گی۔
دوسری جانب پروگرام میں شامل تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا جنرل فیض حمید کی سزا سے یہ ثابت ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہےہیں۔