فیصل نے ڈرامہ 'فتور' کے سیٹ کا یادگار قصہ شیئر کردیا
شائع شدہ تاریخ 29 جولائی, 2021
اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل فتور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اتنی اچھی کیمسٹری تھی کہ ڈائریکٹر سراج الحق بھی حیران رہ گئے تھے۔ فیصل قریشی کے انٹرویو کا کِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامے فتور سے متعلق بات چیت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکار نے ایک دلچسپ قصے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور حبا کا ایک سین شوٹ ہورہا تھا کہ ہمارے ڈائریکٹر نے سین مکمل ہونے کے بعد حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ تم دونوں نے پہلے کتنا کام کیا ہے؟ https://www.instagram.com/p/CR4uuxMg7d6/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a156d1c5-7531-4721-a75a-bb5a28a24bf4 فیصل نے جواب دیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے، اس سے پہلے ہم نے ساتھ کام نہیں کیا۔ ویڈیو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ یہ سنتے ہی ڈائریکٹر نے سر نا میں ہلانا شروع کردیا اور کہا کہ میں مان ہی نہیں سکتا، تم دونوں کے درمیان اتنی کیمسٹری ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں مجھ سمیت حبا بخاری، کرن حق اور وہاج نے پورے جذبے اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔