فیصل آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر13 لاکھ روپےکے جرمانے
شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2021
فیصل آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 44 مسافر گاڑیوں کا چالان اور 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ضیاء ٹاؤن میں مہندی کی تقریب پر چھاپا مارا، تقریب میں 200 سے زائد افراد بغیر ماسک کے شریک تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر6 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔