فیصل آباد: بچی سے زیادتی کی کوشش، عوام نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بناکر کھمبے سے جکڑ دیا
شائع شدہ تاریخ 05 جنوری, 2023
فیصل آباد میں 12 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں نوجوان نے 12 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کھمبے سے باندھ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کو گرفتار کر کے تھانا ساہیانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔