فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک
شائع شدہ تاریخ 04 اپریل, 2021
سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے انٹرنیٹ پر 106 ممالک کے فیس صارفین کا ڈیٹا لیک کیا ہے۔ 53 کروڑ 30 لاکھ افراد کے فون نمبر، ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی فیس بک اکاؤنٹس سے فراڈ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔ 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی فیس بک صارفین کی معلومات لیک ہوئیں، اس کے علاوہ ایک کروڑ سے زائد برطانوی اور 60 لاکھ بھارتیوں کی معلومات بھی انٹریٹ پر موجود ہیں۔