فیس بک نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کر دی
شائع شدہ تاریخ 01 اپریل, 2021
سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنے صارف کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ اپنے مرضی کے لوگوں کو ان کی لگائی ہوئی پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی اجازت دیں اور دوسروں پر کمنٹ کرنے پر پابندی لگا دیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹادی اس کے علاوہ فیس بک صارف کو یہ سہولت بھی فراہم کرے گی کہ وہ اپنے دوستوں کے علاوہ دیگر کسی بھی صارف کو ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ فیس بک نے یہ فیچر نفرت انگیز مواد پر قابو پانے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کمنٹنگ آڈیئنس کو منتخب کر سکے گا جس کے بعد اس کی تمام پوسٹس انہیں کو نظر آئیں گی جسے صارف نے دیکھنے کی اجازت دی ہو گی۔