فوج کی تعیناتی اور مضبوط نفاذ سے ایس او پیز پر عملدرآمد بہتر ہوا
شائع شدہ تاریخ 04 مئی, 2021
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ایس او پیز کی تعمیل کی تفصیلات جاری کردیں۔ ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور فوج کی تعیناتی سمیت مضبوط نفاذ کے اقدامات سے ایس او پیز میں بہتری آئی۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1389470404037648384 انہوں نے کہا کہ قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی اور 3 مئی کو 68 فیصد ہوگئی جب کہ عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسد عمر کہنا تھاکہ ایس او پیز پر 3 مئی تک عملدرآمد سب سے زیادہ 88 فیصد وفاق میں ہوا اور سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا جب کہ پنجاب میں 69 ،کے پی 66 اور بلوچستان میں 63 فیصد عملدرآمد ہوا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82 فیصد عملدرآمد کیا گیا اور گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پر 62 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔