فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک
شائع شدہ تاریخ 03 مارچ, 2023
مبینہ آڈیو لیک میں فواد چوہدری اپنے بھائی سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کررہے ہیں۔
فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ اُن کو ذرا مل لیں، اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟
فواد چوہدری نے فیصل چوہدری سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔
اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ میں صبح کرلیتا ہوں، فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔