فردوس عاشق کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے
شائع شدہ تاریخ 16 جون, 2021
پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔ اداکار وسیم عباس نے بیٹے علی عباس کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور دوران شو میزبان کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔ میزبان نے وسیم عباس کو ایک دلچسپ صورتحال پیش کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کشتی میں 3 افراد بیٹھے ہیں ایک فردوس عاشق اعوان ، ایک جاوید چوہدری اور ایک وسیم عباس، لیکن کشتی میں اچانک ہی اعلان کیا جاتا ہے آپ 3 افراد میں سے کسی ایک کو اترنا پڑے گا بصورت دیگر کشتی الٹ جائے گی۔ وسیم عباس کا کہنا تھا کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فردوس صاحبہ ہم تینوں کو الٹادیں گی کیوں کہ ان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔