فخر زمان نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا
شائع شدہ تاریخ 27 فروری, 2023
فخر زمان نے آج پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔
فخر زمان کے مجموعی پی ایس ایل چھکوں کی تعداد 89 ہوگئی۔
کامران اکمل نے 74 اننگز میں 89 چھکے لگائے جبکہ فخر 67 اننگز میں ان کے برابر آگئے۔
آصف علی نے پی ایس ایل میں 60 اننگز میں 86 چھکے لگائے ہیں۔