عید میلاد النبی ، پی آئی اے کا ٹکٹو ں پررعایت دینے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 14 اکتوبر, 2021
کراچی:عید میلاد النبی پرقومی ائر لائن (پی آئی اے ) نے اندرون ملک کرایوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سفر کرنےوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج سے 12 ربیع الاول یعنی 19 اکتوبر تک کرایوں میں کمی مسافروں کو میسر ہوگی ۔ اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے ٹکٹ پر 12 فیصد رعایت ہوگی ۔ عید میلاالنبیﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔