عوام کیلئے سہولت، نادرا کی نئی سروس کا اجرا
شائع شدہ تاریخ 02 مارچ, 2023
ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنے تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے۔
نئی سروس کے آغاز سے شہریوں کو بااختیار بنانے اور ذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سروس سے ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار شہریوں کے ہاتھ میں ہوگا۔
سروس سے شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائیگی، جب کہ سروس سے شہری کا حساس ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔