عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح:جہانزیب کھچی
شائع شدہ تاریخ 07 مارچ, 2020
حکومت تمام اداروں کو فعال بنا رہی ہے تاکہ عوام کے کام فوری طور پر ہو سکیں وہاڑی; صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سہولیات پہنچانا اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے جس کیلئے عوام کے فلاح وبہبود کے مختلف پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں تمام متعلقہ محکمے عوام کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو بہترین طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشیدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے مزیدکہا کہ حکومت تمام اداروں کو مزید فعال بنا رہی ہے تاکہ عوام کے کام فوری طور پر ہو سکیں اور اداروں کی کارکر دگی کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری محکموں کی کارکر دگی کو مزید بہتربنایا جا سکے ۔