عمرہ ادائیگی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں
شائع شدہ تاریخ 30 مارچ, 2023
کسی بھی مسلمان کے لیے اس سے بڑی کیا بات ہوگی کہ وہ رمضان کے مہینے میں اللہ کے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہو،مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون حیبا مصطفیٰ خوش نصیب قرار پائیں جو عمرہ ادائیگی کے دوران روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حیبا مصطفیٰ لاکھوں مسلمانوں کی طرح رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ پہنچیں۔
تاہم روزے کی حالت میں عمرہ ادائیگی کے دوران خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے نزدیک ہی انتقال کر گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری خاتون کے جنازے میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔