عمران نے ملکی سیاسی وہاں پہنچادی جہاں ہم میں سے کسی ایک کا وجود رہنا باقی ہے
شائع شدہ تاریخ 27 مارچ, 2023
ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے، جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں بلکہ پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، جو بھی نتیجہ ہو اس کا ذمے دار صرف عمران نیازی ہوگا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی تک پہنچا دیا ہے تو پھر ہم سے بھی جو بن پڑا ہم کریں گے۔