عمران نیازی نے غیرملکی سازش کی خود تردید کردی،وزیراعظم
شائع شدہ تاریخ 15 نومبر, 2022
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں غیرملکی سازش کی خود تردید کردی۔ ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف کا کہنا تھا عمران نیازی نے ذاتی سیاست کیلئے ملک کے سفارتی تعلقات کونقصان پہنچایا۔ اس شخص نے جھوٹ اور مکاری نے قوم کو دکھ پہنچایا ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1592193740755828736?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1592193740755828736%7Ctwgr%5Eb208d43535e0336ad68bbfb90ac4ce8d07744dd7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40010868 خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر بیانیے کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں سازش کا بیانیہ گزر چکا اب وہ پیچھے رہ گیا، میں اب امریکا پر الزامات نہیں لگاتا، واشنگٹن سے باوقار تعلقات چاہتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دوبارہ وزیر اعظم بنا تو امریکا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہوں گا، یوکرین پر روسی حملے سے ایک روز پہلے دورہ ماسکو بڑی غلطی تھا۔ سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ ایسے پاکستان کی قیادت کرنا چاہوں گا جس کے سب خصوصاً امریکا سےاچھے تعلقات ہوں، امریکا سے ’’آقا غلام‘‘ کے تعلق میں امریکا کو نہیں، بلکہ اپنی حکومتوں کو قصور وار مانتا ہوں۔