عمران خان کا وژن درست نہیں، انہیں فالو کرنا چھوڑ دیا: ہاجرہ یامین
شائع شدہ تاریخ 29 اکتوبر, 2021
اداکارہ ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جشن کرکٹ میں اداکارہ ہاجرہ یامین شریک ہوئیں اور دوران شو عمران خان اور ان کی حکومت سے متعلق بھی گفتگو کی۔ ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوس ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی بہت بڑی سپورٹر تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈی چوک پر دھرنے میں باقاعدگی سے جاتی تھیں مگر جب حکومت بنی تو پتا چلا کہ عمران خان کا وژن درست نہیں۔ ہاجرہ یامین نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا۔