عمران خان کا 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 17 مارچ, 2023
لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اورعملدرآمدپریقین رکھتاہوں،18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہامیری گرفتاری عدالت میں پیش ہونےکیلئےنہیں مجھےمارنے کیلئےہے،جب کہہ دیاتھاکہ عدالت پیش ہونگاتومعلوم نہیں پھرساراڈرامہ کیوں رچایاجارہاہے،یہ مجھےاس جگہ بلارہےہیں جس کےبارےمیں مجھے سیکورٹی خدشات ہیں،چیئرمین پی ٹی ا ٓئی نے کہا عدالت میں پیش ہونےسےکبھی انکارنہیں کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخاب کسی صورت90دن سےآگےنہیں جانےدیں گے،انتخابات90 روزسےآگےگئےتوپھرآئینی تحریک چلائیں گے،کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکےانتخابات آگےجانے نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہامیرےکارکن غصےکاشکارہیں،کارکن مجھےبارباریہ کہہ رہےکہ آپ کیوں باربارقانون پر عملدرآمدکی رٹ لگائےہوئےہیں۔