عمران خان نے پنجاب میں اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر دیا، شیخ رشید
شائع شدہ تاریخ 17 جنوری, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب میں اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر دیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری سے 15 فروری اہم ہے،مارچ اپریل میں الیکشن شیڈول آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے مشاورت کر رہے ہیں،وفاق میں ایم کیوایم کے 7 ووٹ ہیں جو اہم ہیں، تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے۔