عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرکے انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا
شائع شدہ تاریخ 01 مارچ, 2023
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی، سپریم کورٹ نے بہادری سے اپنا کردار نبھایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی توثیق ہے۔عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم شروع کرنےکا بھی اعلان کیا۔