عمران خان روز ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف
شائع شدہ تاریخ 24 مارچ, 2023
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے، پچھلے ایک سال میں بہت سیاسی واقعات ہوئے، عمران خان اور اس کے کارکن عدالتوں کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان بضد ہیں کہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گا، وہ جتھوں کو لیکر عدالت میں پیش ہوتا ہے، ان کے دور حکومت میں مجھے بھی گرفتار کیا گیا، عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا، سیاستدانوں نے پروقار انداز میں سیاست کی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تین سال تک میرے اہلخانہ عدالتوں کا سامنا کرتے رہے، سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین بچایا، سائفر کے ذریعے عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنایا، نواز شریف نے لندن سے آکر بیٹی کیساتھ گرفتاری دی۔