عمران اسماعیل کا سخت ردعمل — "سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں، اتنا جھوٹ کیسے؟
شائع شدہ تاریخ 05 نومبر, 2025
شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم شاہ محمودقریشی سے یہ کہنے گئے ہوں کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی جگہ لے لیں۔
عمران اسماعیل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الزامات وہ لوگ لگارہے ہیں جو خود 2 منٹ کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم خود تو سارا وقت خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے بیٹھے رہے اور دوسروں کے بچوں کو ڈی چوک جا کر گولیاں کھانے کا کہتے رہے۔