علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلیے پولیس پارٹیاں ڈی آئی خان پہنچ گئیں
شائع شدہ تاریخ 21 مارچ, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے وفاقی اور پنجاب پولیس ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی ہیں جب کہ علی امین اس وقت ڈی آئی خان کی مقامی عدالت میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جب کہ پنجاب کی بھکر پولیس نے بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔