علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف درخواست دائر کردی
شائع شدہ تاریخ 28 نومبر, 2025
علیمہ خان نے 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور توہین عدالت کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج عدالتوں کے دروازےعوام کے لیے بند ہیں، عدالتوں کی توہین ہے کہ ان کے آرڈرز نہیں مانے جا رہے، عمران خان کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔