عسکری مشق ’ایسز میٹ 2021‘ کیلئے سعودی دستے کی پاکستان آمد
شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2021
سعودی فضائیہ کا دستہ عسکری مشق ’ایسز میٹ 2021‘ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاک فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ کثیر الملکی عسکری مشقوں میں حصہ لیں گی۔ مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ بطور مبصر مشقوں میں شرکت کریں گی، مشقوں کا بنیادی مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔