عزیر بلوچ کیخلاف 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ

شائع شدہ تاریخ 13 فروری, 2021
عزیر-بلوچ-کیخلاف-3-مقدمات-کا-فیصلہ-محفوظ

کراچی: لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جو 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ عزیر بلوچ کے خلاف کلری تھانے میں مقدمات درج ہیں، ملزم اس سے قبل 5 سے زائد مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ عزیر بلوچ کے خلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔