عافیہ کی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ،فوزیہ صدیقی
شائع شدہ تاریخ 03 مارچ, 2020
عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ جرم بے گناہی کی پاداش میں عافیہ کی 17 ویں سالگرہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید نتہائی میں گزرے گی۔ کراچی: اب جبکہ دشمن بھی آپس میں صلح کررہے ہیں تو عافیہ کی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔وہ ڈاکٹر عافیہ کی 48 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پرآئے ہوئے مہمانوں سے گفتگو کررہی تھیں۔ڈاکٹر عافیہ کی والدہ اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں مارچ کے اوائل سے بڑی تعداد میں لوگوں نے رابطہ کرکے اظہاریکجہتی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔