عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا،وفاقی وزیر اطلاعات
شائع شدہ تاریخ 20 فروری, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے، آئین کو ٹھوکر ماری تو عارف علوی صدر نہیں رہیں گے عارف علوی صدربنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے، وہ قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کرچکے ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہم اسے عمران خان کی ٹائیگرفورس نہیں بننے دیں گے، دباؤ ڈال کر غیرآئینی طورپرالیکشن کی تاریخ لینےکی کوشش ہورہی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدرکا عہدہ علامتی ہے۔