طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک، غیر اخلاقی اور فحش پیغامات نے پریشان کر دیا
شائع شدہ تاریخ 28 دسمبر, 2022
کراچی: معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔ حال ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ طوبیٰ نے لکھا کہ ’کسی نامعلوم شخص نے میرا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں، مجھے حیرانی ہے کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں‘۔ طوبیٰ انور نے ’مجھے ملنے والے پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ میں انہیں یہاں شیئر بھی نہیں کرسکتی، میں پچھلے کئی ماہ سے یہ سب برداشت کررہی ہوں، یہ حرکت دوسروں کر پریشان کرنے والی ہے‘۔ طوبیٰ نے خوفزدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے، یہ سب حد سے زیادہ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انہیں ہراساں کرنا بند کریں‘۔