صوبے میں سترلاکھ خاندانوں میں صحت کارڈ تقسیم :یاسمین راشد
شائع شدہ تاریخ 12 فروری, 2020
پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ اب تک صوبہ بھر میں تقریباً70لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں، لاہور: صحت انصاف کارڈکے حامل ہرخاندان سے طبی سہولیات بارے فیڈبیک حاصل کیاجارہاہے، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا ۔صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران صحت انصاف کارڈکی باقی اضلاع میں تقسیم اورصحت انصاف کارڈ کے حامل افرادکےطبی سہولیات بارے فیڈبیک کاجائزہ لیا۔