صدر یورپی کمیشن کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
شائع شدہ تاریخ 23 اپریل, 2022
وزیراعظم نے یورپی کمیشن کی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلاوان ڈیرلیین نے ٹیلی فون کیا اور شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ صدر یورپی کمیشن نے پاکستان کیساتھ تعلقات کومزید مستحکم بنانےکی خواہش پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے تعلقات مشترکہ امن، خوشحالی اور ترقی کے مقاصد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے یورپی یونین کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔