صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔رانا ثنا ءاللہ
شائع شدہ تاریخ 20 فروری, 2023
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی آئین کی حد میں رہیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر عارف علوی ’ آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں۔ آئین کی حد میں رہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ صدر علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں. رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔