شیخ رشید کا آبدوز حمزہ کا معائنہ
شائع شدہ تاریخ 04 اکتوبر, 2021
وقافی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کے روز ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران آبدوز حمزہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاک یارڈ آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل نوید اشرف نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کوآبدوز حمزہ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔ شیخ رشید احمد نے سب میرین کے مختلف حصے دیکھے۔ نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔