شیخ رشید احمد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
شائع شدہ تاریخ 19 اپریل, 2022
سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیخ رشید احمد کی جانب سے تصاویر جاری کی گئی ہیں، جس میں انہیں روضہ رسولٗ پر حاضری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ وہ آج لاہور پہنچیں گے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1516117235806396427?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1516117235806396427%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fpakistan%2F2022%2F04%2F2535111%2F