شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع، کچھ ہی دیر میں رہائی متوقع
شائع شدہ تاریخ 23 اپریل, 2021
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد کچھ ہی دیر میں ان کی رہائی متوقع ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے، ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضمانتی ہیں۔ عدالت شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50، 50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔