شہبازگل نے انڈے مارنے والوں کو معاف کردیا
شائع شدہ تاریخ 16 مارچ, 2021
لاہور:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے اوپر سیاہی پھینکنے اور انڈے مارنے والوں کو معاف کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1371732706078429185 شہباز گل نے لکھا گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پرمجھ پرحملہ کیا گیا۔ اخلاق سے گرے لوگ دیہاڑی دار افراد کا استعمال کر رہے ہیں۔