شہبازشریف خاندان کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت،تحریری فیصلہ جاری
شائع شدہ تاریخ 05 جنوری, 2022
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع پرعدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے تاحال تفتیش مکمل نہیں کی اور بنکرز کا رول واضح نہیں کیا۔ بنکنگ کورٹ نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے تاحال تفتیش مکمل نہیں کی اور بنکرز کا رول واضح نہیں کیا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے نے تسلیم کیا کہ بنکرز کے کردارکےحوالے سے تفتیش نامکمل ہے اور بنکرز کا رولزواضح ہونا ہے۔ جب تک بنکرزکا کردار واضح نہیں ہوتا،اس وقت تک عدالتی دائرہ اختیار پر بحث مکمل نہیں ہوسکتی۔ تحریری فیصلے میں درج ہے کہ ایف آئی اے نے رپورٹ مکمل کرنے کےلیے 10 روز کی مہلت مانگی ہے اور ایف آئی اے آئندہ سماعت پر ہر صورت تفتیش مکمل کرے۔ عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 14جنوری 2022 تک توسیع کردی ہے۔