شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے پر دانیہ شاہ گرفتار
شائع شدہ تاریخ 16 دسمبر, 2022
ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے لودھراں میں کارروائی کی، جہاں کچھ عرصہ قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دانیا شاہ پر اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی طرف سے نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا 9 جون کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا، وہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔