شاہد آفریدی نے کوئٹہ کا اسکواڈ جوائن کرلیا

شائع شدہ تاریخ 01 فروری, 2022
شاہد-آفریدی-نے-کوئٹہ-کا-اسکواڈ-جوائن-کرلیا

کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اسکواڈ جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےٹیم منیجر اعظم خان کے مطابق شاہد آفریدی کا اینٹی جین ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ اعظم خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی 3 فروری کو میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔ دوسری جانب ابھی تک سیزن 7 کے تمام میچ ہارنے والی کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ 4 فروری کے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔