سینیئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت ناساز
شائع شدہ تاریخ 09 مئی, 2022
ملتان: سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت ناساز، کارڈیالوجی ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیا گیا تھا . ہسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کی آج دل کی سرجری کی جائے گی۔ خیال رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کو عید سے قبل بھی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔