سیاسی تحریکیں جتنی چاہیں چلائی جائیں، قومی بیانیے پر کوئی سمجھوتہ نہیں: طلال چوہدری
شائع شدہ تاریخ 13 جنوری, 2026
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہتےہیں افغانستان کو دہشت گردی کے ثبوت دینے چاہئيں،انہوں نے سوال کیا کہ سہیل آفریدی کو ابھی تک نہیں پتاکہ دہشت گردی کہاں سے ہورہی ہے؟
طلال چوہدری بولے 2025 میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ہونے والے واقعات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیف سٹی اس لیے نہیں بنایا جاتا کہ دہشتگرد گرفتار ہوسکتے ہیں۔
طلال چوہدری نے پیغام دیا کہ آپ سیاسی تحریک 100 دفعہ چلائيں لیکن پاکستان کے خلاف رویہ برداشت نہيں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہو یا عام رہنما،قومی بیانیے کے خلاف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔