سہیل آفریدی: پی ٹی آئی یا ن لیگ، تنقید ہمیشہ اخلاقی دائرے میں ہونی چاہیے
شائع شدہ تاریخ 29 دسمبر, 2025
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح مسلم لیگ ن اور دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید ہونی چاہیے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جو کچھ کر رہی ہے اُس پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے، لوگ حق اور سچ کا ساتھ دیں۔
دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کر لی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور جاکر خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں، ان کی بھی سن لیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل رات سے بنگلا دیش کی تصویریں لگاکے خوش ہو رہے تھے، لیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا، اسٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہ ملا۔