سپریم کورٹ کا رولز بنائے جانے تک 184(3) کے تمام کیسز کو روکنے حکم
شائع شدہ تاریخ 30 مارچ, 2023
سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے کیس فیصلہ جاری کردیا۔
نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا،فیصلے میں کہا گیا آئین اور رولز چیف جسٹس کو اسپیشل بینچ تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیتے، آئین نے چیف جسٹس کو یکطرفہ اور مرضی کا اختیار نہیں دیا، چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ بنچ کی تشکیل کے بعد کسی جج کو بنچ سے الگ کریں۔
قرار دیا ارکان پارلیمنٹ عوام کو جوابدہ ہیں، عدلیہ کسی کو جوابدہ نہیں، پیمرا کی جانب سے ججوں پر تنقید پر پابندی آئین اور اسلام کیخلاف ہے۔
فیصلہ دو ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا، جسٹس شاہد وحید نے اختلاف کیا۔