سوہائے علی ابڑو نےکرکٹر سے شادی کر لی
شائع شدہ تاریخ 22 مارچ, 2021
پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔ شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا نے جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو مبارکباد دی اور انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ شہزر محمد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور انہوں نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔