سونے کا بھاؤ تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
شائع شدہ تاریخ 31 دسمبر, 2022
پاکستان میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 286 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوچکا ہے۔