سولہ اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا، عمران خان
شائع شدہ تاریخ 14 اکتوبر, 2022
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو وہ لانگ مارچ کی کال دے چکے ہوتے۔ مری میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کال دینے والے ہیں، آپ لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہے،ضمنی الیکشن نہ ہوتے تو اب تک کال دے چکا ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر ہر ضلع کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ کہاں کام ہو رہا ہے اور کہاں نہیں، مری میں بھی کام نہیں ہو رہا۔