سحر و افطار سے متعلق مہوش حیات کو کیا فکر لاحق؟
شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2021
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو سحر و افطار میں کھانے پینے سے متعلق فکر لاحق ہو گئی ۔ ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنک ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ سحری میں لسی بہتر رہے گی ، اور چیز آملیٹ کھانا چاہئے یا آلو کا پراٹھا؟ مہوش حیات نے یہ بھی پوچھا کہ افطار میں سموسے کے ساتھ پودینے کی چٹنی زیادہ مزہ دے سکتی ہے یا پھر کوئی دوسرا سوس۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔