سب سے طویل اور مختصر وقت کے روزے کس ملک میں ہوں گے
شائع شدہ تاریخ 24 مارچ, 2023
روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10 سے 18 گھنٹے کا ہوتا ہے تاہم جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات میں کمی و بیشی بھی ہوتی ہے۔ خط استوا کے قریب واقع ممالک میں روزے کے اوقات کم جب کہ شمالی اور جنوبی عرض البلد میں دورانیہ طویل ہوتا ہے۔
روزے کے دورانیے کی طوالت اور اختصار کی بنیادی وجہ سورج ہے جب کہ کچھ ممالک جیسے الاسکا اور گرین لینڈ وہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اس لیے ان ممالک کے روزہ داروں کے خصوصی اجازت ہے کہ وہ ایک اک وقت مقرر کرلیں یا سحر و افطار مکہ کے حساب کریں۔
سب سے طویل روز طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔ برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا۔
سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے کا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ خلیجی اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی روزے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔